نیا فون نہ دلانے پر ظالم عورت نے سب کے سامنے ہی اپنے دوست کو مسلسل 52 تھپڑ رسید کر دئیے
امین اکبر جمعہ 24 مئی 2019 23:38
انٹرنیٹ صارفین کو اُس چینی شخص سے کافی ہمدردی ہو گئی ہے، جسے اُس کی دوست نے سب کے سامنے ہی 52 بار تھپڑ مارے۔ اس افسوسناک واقعے میں لڑکی نے سب کے سامنے ہی اپنے دوست کو بری طرح دھو ڈالا۔ یہ واقعہ چینی ویلنٹائن ڈے پر پیش آیا۔
چین میں 20 مئی یا 520 کو محبت کرنے والے جوڑے محبت کے دن کے طور پر مناتے ہیں لیکن سیچوان صوبے میں پیش آنے والے واقعے نے بہت سے افراد کو غمزدہ کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
مبینہ طور پر اس عورت کے دوست نے اسے نیا سمارٹ فون نہیں دلایا تھا۔
اگرچہ ویڈیو میں 52 تھپڑ مارتے نہیں دکھایا گیا لیکن پولیس نے تصویق کی ہے کہ عورت نے اپنے دوست کو مجموعی طور پر 52 تھپڑ مارے ہیں۔
اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کے لیے جو چیز سب سے زیادہ حیرت کا باعث ہے وہ تھپڑ کھانے والے کا اتنے زیادہ تھپڑ کھانے کے باوجوود بے مزہ نہ ہونا ہے۔ یہ شخص 52 تھپڑ کھانے کے باوجود بھی اپنی جگہ پر پُر سکون کھڑا ہے۔پولیس کی مداخلت کے بعد بھی یہ ”عظیم شخص“ اپنی دوست کا دفاع کرنے کی کوشش کرتا رہا۔اس شخص نے پولیس کو کہا کہ اصل غلطی اُس کی ہے، اس نے اپنی دوست کےلیے تحفہ نہیں خریدا تھا۔ اس شخص نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ اِ س کے بہت سے اخراجات اس کی دوست ہی ادا کرتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.