Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم کو 8 ماہ میں 81 ارب روپے اضافی جمع کرنے پر مبارکباد ، 58 ارب روپے بجلی چوری روکنے سے بچت ہوئی

ملک میں اس وقت 80 فیصد سے زائد علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، سحر اور افطار کے وقت زیرو لوڈ شیڈنگ ہے، آئندہ پانچ سالوں میں درآمد شدہ تیل پر انحصار 41 فیصد سے کم ہو کر 30 فیصد تک رہ جائے گا وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام

جمعہ 24 مئی 2019 23:50

وزیراعظم عمران خان کی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم کو 8 ماہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی عمر ایوب خان اور ان کی تمام ٹیم کو 8 ماہ میں 81 ارب روپے اضافی جمع کرنے پر مبارکباد دی ہے، 58 ارب روپے بجلی چوری روکنے سے بچت ہوئی۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت 80 فیصد سے زائد علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، سحر اور افطار کے وقت زیرو لوڈ شیڈنگ ہے۔

انہوں نے عمر ایوب اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح اچھا کام جاری رکھیں، یہ نیا پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید 120 ارب روپے آئندہ سال وصول ہوں گے، سرکلر ڈیپٹ پہلے ہی 38 ارب روپے سے کم ہو کر 26 ارب روپے تک آ چکا ہے اور آئندہ دسمبر تک یہ صفر ہو جائے گا جبکہ بقایا جات میں سے 100 ارب روپے اضافی ریکور ہوں گے۔

(جاری ہے)

مزید براں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں درآمدی تیل پر انحصار 30 فیصد تک آ جائے گا۔

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں درآمد شدہ تیل پر انحصار 41 فیصد سے کم ہو کر 30 فیصد تک رہ جائے گا اور دس سال بعد ہائیڈل قابل تجدید اور تھر کول سمیت مقامی تیل کے استعمال سے یہ 20 فیصد تک آ جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات