سرفراز احمد کی وہ سنگین غلطی جو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا باعث بنی

قومی ٹیم کے کپتان کو 49 واں اوور شاداب خان سے کروانے پر شدید تنقید کا سامنا، ماہرین کرکٹ بھی سرفراز کے فیصلے پر حیران

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 مئی 2019 00:50

سرفراز احمد کی وہ سنگین غلطی جو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا باعث بنی
برسٹل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی 2019ء) سرفراز احمد کی وہ سنگین غلطی جو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا باعث بنی، قومی ٹیم کے کپتان کو 49 واں اوور شاداب خان سے کروانے پر شدید تنقید کا سامنا، ماہرین کرکٹ بھی سرفراز کے فیصلے پر حیران۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران پاکستان کو زبردست دھچکا پہنچا۔ ورلڈکپ کے پریکٹس میچ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں کرکٹ میچ میں شکست ہوئی۔ افغانستان نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 263 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ نے 74 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

میچ میں شکست کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹر سے غصے سے پھٹ پڑے ہیں۔

شائقین کرکٹ اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی اس شرمناک شکست کا ذمہ دار سرفراز احمد کو ٹھہرایا گیا ہے۔ ماہرین کرکٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ جب آخری اوورز میں گیند سوئنگ ہونے لگی تھی، اور وہاب ریاض کی شاندار گیند بازی کے باعث میچ کسی حد تک پاکستان کے ہاتھ میں آگیا تھا، تو ایسے میں سرفراز احمد کی جانب سے 49 واں اوور کسی فاسٹ باولر سے کروانے کی بجائے لیگ اسپنر شاداب خان سے کیوں کروایا گیا۔

سرفراز احمد کی اسی سنگین غلطی کے باعث افغانستان مشکل میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ مایوس کن سیریز کے بعد پاکستان نے مشن ورلڈ کپ کا آغاز کر دیا ہے۔ ورلڈکپ 2019 ءکا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہوگا تاہم اس سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں۔پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں بھی برسٹول کے کاﺅنٹی گراونڈ میں مدمقابل آئیں۔

گرین شرٹس 26 مئی کو اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلیں گے۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں، وہاب ریاض اور محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے بولنگ اٹیک مضبوط ہوا ہے۔ ورلڈکپ کے لیے پاکستان سکواڈ سرفراز احمد( کپتان)، فخر زمان، امام الحق، آصف علی، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

افغانستان کے سکواڈ میں گلبدین نائب(کپتان )، محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، راشد خان، دولت زدران، آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔