زیادہ سے زیادہ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں،امام مسجد اقصیٰ

ہفتہ 25 مئی 2019 09:50

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی اور حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ماہ صیام کے دوران یہودی آباد کاروں اور غاصب اسرائیلیوں کی مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینی ماہ صیام کیآخری عشرے میں قبلہ اول کے لیے رخت سفر باندھ لیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع کے دیگر ذرائع کے ساتھ فلسطینیوں کی زیادہ سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں موجودگی ضروری ہے تاکہ قابض اسرائیلیوں کے خلاف سازشیں ناکام بنائی جا سکیں۔الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اعتکاف فلسطینیوںکا مذہبی فریضہ ہے اور صہیونی حکام طاقت کے استعمال سے مسجد اقصیٰ میں قیام اللیل کرنے والے فلسطینیوں کو زبردستی مسجد سے باہر نکالنا مذہبی امور میں مدخلت اور مذہبی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔الصبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں ایک نماز کا ثواب 500 نمازوں کے برابر ہے۔ سنت، فرض اور نوافل تمام نمازوں کا اجرت بہت زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :