برطانوی وزیر اعظم کا استعفی یورپی یونین کی پوزیشن میں تبدیلی نہیں لائے گا،ترجمان یورپی یونین کمیشن

ہفتہ 25 مئی 2019 09:50

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) یورپی یونین نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا 7 جون سے مستعفی ہونے کا فیصلہ یورپی یونین کی بریگزٹ سے متعلق پوزیشن میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائیگا۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کمیشن کی ترجمان مینہ اندریوا نے یومیہ پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ ینکر نیتھریسا مے کے استعفی پر مسرت کا اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جین ینکرتھریسامے کے ساتھ کام کرنے پر خوش تھے اور ان کی کارکردگی کو سراہتے تھے۔ اب وہ نئے وزیر اعظم سے بھی اسی سطح پر تعلقات استوار کریں گے اور باہمی امور میں تیزی لانے کی کوشش کریں گے۔اندریوا نے بتایا کہ تھریسامے کا مستعفی ہونا اس معاملے میں یونین کی پوزیشن اور مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گا۔

متعلقہ عنوان :