محکمہ تعلیم نے ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کی ماہانہ رینکنگ رپورٹ جاری کر دی

ہفتہ 25 مئی 2019 11:00

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) محکمہ تعلیم نے ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کی ماہانہ رینکنگ رپورٹ جاری کر دی۔ ضلع تورغر پہلے نمبر پر رہا جبکہ مانسہرہ پانچویں نمبر پر براجمان ہو گیا، کوہستان کا آخری نمبر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا ہر ماہ صوبہ کے تمام اضلاع کے سرکاری سکولوں کی ماہانہ رینکنگ رپورٹ جاری کرتا ہے جس کیلئے 15 شعبوں میں رینکنگ نمبر دیئے جاتے ہیں۔ ماہ اپریل کی جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق ضلع تورغر پہلے نمبر پر، بٹگرام دوسرے اور ضلع مانسہرہ پانچویں نمبر پر رہا، ضلع ایبٹ آباد ساتویں جبکہ ضلع کوہستان مایوس کن نتائج کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔

متعلقہ عنوان :