انڈونیشیا، پر بودو سبائٹونے صدارتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کردیا

ہفتہ 25 مئی 2019 11:35

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں شکست خوردہ امیدوار پر بودو سبائٹو نے آئینی عدالت میں درخواست دائر کرکے انتخابات کے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔ اس انتخاب میں صدر جویو ویدودو نے اپوزیشن لیڈرر بودو سبائٹوکو شکست دی تھی جس کے بعد وسیع پیمانہ پر احتجاج و مظاہرہ شروع ہوا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابقر بودو سبائٹو نے کہا کہ اس راستے سے (پٹیشن کے ذریعی) ہم انڈونیشیا کے لوگوں کے مطالبات پیش کر رہے ہیں کیونکہ جس طرح سے الیکشن کرائے گئے اس لوگوں میں مایوسی اور تشویش ہے۔

ہمیں کئی لوگوں سے رپورٹ ملی جس میں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے خود دیکھا کہ انتخابات کے آخری دور تک کئی طرح کی نا انصافی کی گئی۔ ہم یقیناً یہ مکمل طور پر یقینی بنانا چاہیں گے کہ ہماری جمہوریت زیادہ عرصہ تک برقرار رہے۔