Live Updates

دہائیوں سے پنجاب کے عوام پر مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ عمران خان کی جدوجہد سے ممکن ہوا،, ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

ہفتہ 25 مئی 2019 12:40

دہائیوں سے پنجاب کے عوام پر مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ دہائیوں سے پنجاب کے عوام پر مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ عمران خان کی جدوجہد سے ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی ہیڈ لائنز اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گروتھ اسٹریٹجی 2023 سے ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک پہنچیں گے۔ گروتھ اسٹریٹجی 2023 وزیراعظم کے مشن اور ویژن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں غربت کی سطح کم کرنے، پسماندہ علاقوں، زراعت کی ترقی، بے روزگاری کا خاتمہ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات