ہوائی فائرنگ کے دوران بندوق سے نکلی گولی کسی بے گناہ انسان کی جان لے سکتی ہے، بشیر احمد خان

ہفتہ 25 مئی 2019 12:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈی ایس پی سٹی چارسدہ بشیر احمد خان یوسفزئی کاہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس میںعلما کرام سے تعاون کی اپیل کی ہے، ہوائی فائرنگ کے دوران بندوق سے نکلی گولی کسی بے گناہ انسان کی جان لے سکتی ہے،ہوائی فائرنگ ایک قبیح اور جان لیوا فعل ہے،اس کے روک تھام میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان یوسفزئی کے زیرِ صدارت سرکل سٹی کے علما کرام کے ساتھ رمضان المبارک میں امن و امان کے قیام اورچاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرشید خان بھی موجود تھے جبکہ ایس ایچ او تھانہ ترناب عرفان خان نے ترناب اور ایس ایچ او تھانہ پڑانگ افتخار خان نے پڑانگ کے علما کرام سے ملاقات کی اور تما م علماء کرام کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں پولیس کے ساتھ تعاون اور مساجد کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان یوسفزئی نے علما کرام کو ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بغیر کسی وجہ ایک بے گناہ انسان کی جان لے لی گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کر ڈالا اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا تمام انسانیت کی زندگی بچائی۔