قومی کرکٹر کو بیگمات ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی

قومی کرکٹرز بھارت کے خلاف میچ کے بعد فیملیز کو برطانیہ بلائیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 25 مئی 2019 12:42

قومی کرکٹر کو بیگمات ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2019ء) پی سی بی کا یوٹرن،قومی کرکٹر کو بیگمات ساتھ رکھنے کی اجازت مل گئی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹرز بھارت کے خلاف میچ کے بعد فیملیز کو برطانیہ بلائیں گے۔ابتدائی طور پر آصف علی اور حارث سہیل کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت ملی تھی۔ جس کے بعد دیگر کرکٹرز کے نے بھی پی سی بی سے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی درخواست کی۔

دیگر فیملیز کی درخواست پر پی سی بی نے سب کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی۔واضح رہے پاکستان کرکٹ بوڑد نے ورلڈ کپ میں کرکٹرز کو اپنی فیملی ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی تھی۔کہا گیا تھا کہ ورلڈ کپ میں قومی کھلاڑی اپنی فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔ پابندی عائد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کا سارا فوکس ورلڈ کپ پر مرکوز کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب گا۔

افغانستان سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہم اسی طرح ہارتے رہے تو [ٹورنامنٹ جیتنا] مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم اتنے رنز نہیں بنا سکے جو میچ جیتنے کے لیے ضروری تھے اس میچ میں فتح کے لیے اسکور بورڈ پر 15 سے 20 رنز کم تھے ہمارا باؤلنگ آغاز بھی اچھا نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے، میں اپنے لڑکوں کو کہوں گاکہ وہ خود کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوچنگ اسٹاف کے ساتھ بھی بہت محنت کر رہے ہیں بہت جلد بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ڈریسنگ روم میں ٹیم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ڈگ آؤٹ اچھا ہے تاہم ہمیں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیئے، ہمارے بلے باز اچھی فارم میں ہیں ہم 20 رنز کم بنا سکے لیکن ہمیں اپنی بالنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،میچ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے اہم ترین بلے باز ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وہاب ریاض کو اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ اس کے پاس رفتار ہے اور وہ ریورس سوئنگ کراتا ہے آج اس نے اچھی بالنگ کرائی۔