Live Updates

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں عمرہ پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 3 پاکستانی معتمرین جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 25 مئی 2019 12:58

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں عمرہ پر جانے والے ایک ہی خاندان ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2019ء) سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں عمرہ پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 3 پاکستانی معتمرین جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے فرید آباد گلزار پارک سے ہے۔

(جاری ہے)

عمرہ کی ادائیگی کے دوران مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے وادی پروا کے قریب پاکستانی زائرین کی ٹیکسی حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں جاوید، ان کی اہلیہ رضیہ اور بیٹا علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا اسد اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔ اہل خانہ نے وزیراعظم عمران خان سے جاں بحق افراد کے جسد خاکی وطن واپس لانے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔ اہل خانہ نے کہا کہ ہمارا سعودی عرب میں کسی سے رابطہ نہیں ہورہا، حکومت پاکستان ہماری مدد کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات