Live Updates

امسال سیاحتی سیزن میں صرف کاغان میں 17 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے، وزیر سیاحت عاطف خان

ہفتہ 25 مئی 2019 13:28

امسال سیاحتی سیزن میں صرف کاغان میں 17 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے، وزیر ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ امسال سیاحتی سیزن میں صرف کاغان میں 17 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے، 22 لاکھ سے زائد سیاح امسال سوات کا سفر کریں گے، سیاحوں کو سیزن کے موقع پر بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ مانسہرہ، کاغان اور ناران کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی سمیت سیاحتی سیزن شروع ہونے سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سیاحتی سیزن میں ٹریفک کا نظام برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان، رکن صوبائی اسمبلی سید احمد حسین شاہ اور وزیر بلدیات شہرام ترکئی سمیت محکمہ سیاحت کے حکام موجود تھے۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی سمیت سیاحتی سیزن شروع ہونے سے قبل انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا اور سیاحتی سیزن میں ٹریفک کا نظام برقرار رکھنے سمیت صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی ہدایات بھی موقع پر جاری کیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ محکمہ سیاحت اعلیٰ معیار کے کیمپنگ پاڈز قائم کر چکا ہے جبکہ سوات میں گبین، جبہ، گول، بیاڑی، اناکڑ اور الائی میں کیمپنگ پاڈز لگانے کا کام جاری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات