ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باہمی مشاورت سے ٹیلروں کے ریٹ مقرر کر دیئے،اے پلس کیٹگری دکان کیلئے کپڑوں کی سلائی 780 روپے اور بی کیٹگری کیلئے 550 روپے مقرر

ہفتہ 25 مئی 2019 13:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ٹیلروں کے ریٹ مقرر کر دیئے۔ اے پلس کیٹگری دکان کیلئے کپڑوں کی سلائی 780 روپے اور بی کیٹگری کیلئے 550 روپے مقرر کر دی گئی ۔ سلائی کے نرخوں نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ ہر ٹیلر اپنے آپ کو اے پلس کیٹگری ظاہر کر کے صارفین سے سلائی 780 روپے وصول کر رہا ہے جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے درزیوں کیلئے کپڑوں کی سلائی کے نرخ مقرر کر دیئے ہیں جس کے مطابق اے پلس دکان میں کپڑوں کی سلائی 780 روپے اور بچوں کی 500 روپے جبکہ بی کیٹگری دکان میں سلائی 550 روپے اور بچوں کی 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سلائی کے نرخوں نے صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے دکانوں کی کیٹگری کی وضاحت نہیں کی جو ٹیلر پہلے 600 سے 650 روپے لیتا تھا اب اس نے بھی 780 روپے اور 800 روپے لینا شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :