کراچی ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی ملزم گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2019 14:04

کراچی ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی ملزم گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) کراچی ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرکے ایک کلو منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اے این ایف حکام کے مطابق مسافرسے ایک کلو 292 گرام منشیات برآمد ہوئی ہے، منشیات 26 عدد پلاسٹک پلیٹس میں چھپائی گئی تھی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :