Live Updates

دہائیوں سے پنجاب کے عوام پر مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ عمران خان کی جدو جہد سے ممکن ہوا ،فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف کی کار کر دگی ٹی وی ہیڈ لائنز اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی ، گروتھ اسٹریٹجی 2023سے ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک پہنچیں گے، معاون خصوصی کا بیان

ہفتہ 25 مئی 2019 14:06

دہائیوں سے پنجاب کے عوام پر مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ دہائیوں سے پنجاب کے عوام پر مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ عمران خان کی جدو جہد سے ممکن ہوا ،شہباز شریف کی کار کر دگی ٹی وی ہیڈ لائنز اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی ، گروتھ اسٹریٹجی 2023سے ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہاکہ دہائیوں سے پنجاب کے عوام پر مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ عمران خان کی جدو جہد سے ممکن ہوا ۔شہباز شریف کی کار کر دگی ٹی وی ہیڈ لائنز اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی ۔ انہوںنے کہاکہ گروتھ اسٹریٹجی 2023سے ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک پہنچیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ گروتھ اسٹریٹجی 2013وزیر اعظم کے مشن اور وژن کی تکمیل کی جانب سے اہم اقدام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبے میں غربت کی سطح کم کر نے اور پسماندہ علاقوں ، زراعت کی ترقی ، بے روز گاری کا خاتمہ ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جائیگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات