Live Updates

چین کے نائب صدر وانگ کشان کل پاکستان پہنچیں گے

چینی نائب صدر وانگ کشان صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر پاکستان اور چین دستخط کریں گے

ہفتہ 25 مئی 2019 14:10

چین کے نائب صدر وانگ کشان کل پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ چین کے نائب صدر وانگ کشان کل اتوار 26 سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق وانگ کشان چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے کلیدی رکن ہیں۔ حکام نے بتایاکہ چینی نائب صدر کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطحی تبادلوں کو جاری رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نومبر 2018 اور حالیہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیر اعظم کی شرکت کے بعد سے اعلی سطحی تبادلوں میں مزید تیزی آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی نائب صدر وانگ کشان اپنے دورہ پاکستان میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے،مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر پاکستان اور چین دستخط کریں گے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات