چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای مقدمات کی سماعت پرسوں کریگا

ہفتہ 25 مئی 2019 14:10

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای مقدمات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای مقدمات کی سماعت کریگا،ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا آغاز27 مئی سے ہوگا،چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ ضمانت قبل از گرفتاری سمیت دیگر فوجداری اپیلوں کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری برانچ سے وکلا ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے دلائل دیں گے، ای مقدمات کا آغاز ابتدا میں صرف سپریم کورٹ اسلام اباد کی پرنسپل سیٹ میں ہو گا۔