مانفریڈ ویبرکو یورپی کمیشن کا سربراہ دیکھنا میری خواہش ہے، چانسلر مرکل

ہفتہ 25 مئی 2019 14:11

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی پارلیمانی انتخابات میں ایک مرتبہ پھر یورپی پیپلز پارٹی( ای پی پی) کے امیدوار مانفریڈ ویبر کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ای پی پی کے میونخ میں ہوئے ایک اجلاس کے موقع پر مرکل نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ یورپی کمیشن کے اگلے سربراہ ویبر ہی ہوں۔ میرکل کے بقول اس مقصد کے لیے وہ اپنی پوری کوشش کریں گی۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور یونین کے متعدد لبرل سربراہان مملکت و حکومت نے قدامت پسند جماعت ای پی پی سے تعلق رکھنے والے ویبر کی حمایت نہیں کی