فلسطینی نوجوان سائنسدان نے ایجادات پر عالمی فورم سے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا

ہفتہ 25 مئی 2019 14:11

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) فلسطین کی جامعہ النجاح کے انجینیرنگ کالج کے تدریسی عملے کے ایک رکن نے اپنی سائنسی تحقیقات کی بدولت سائنسی ایجادات کے بین الاقوامی فورم جی آئی ایف 2019ء کے مقابلے میں چاندی کا تغمہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ مقابلہ حال ہی میں قبرص کے شہر لیماسول میں منعقد کیا گیا۔

امجد القنی نے عالمی سائنسی فورم پر اپنا مقالہ 'نانومیٹکس میٹریل ڈویلپمنٹ آکسائیڈ برائے ویسٹ واٹر' کے عنوان سے پیش کیا تھا۔ انہیں نیا سائنسی پروگرام اور آئیڈیا پیش کرنے پر عالمی فورم کی طرف سے چاندی کا تغمہ عطا کیا ہے۔ یہ مواد آلودہ پانی اوربھاری دھاتوں سے آلودگی کو ختم کرنے اور کپڑے کے کارخانوں سے نکلنے والے فضلے اور آلودہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال میں لانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

امجد القنی کی تحقیق میں صقر ابو حطاب، ہناء حمدان، وصال زیاد، اصالہ حنون اور دعائ غانم نامی دیگر فلسطینی طلباء بھی شامل تھے۔عالمی سائنسی فورم پر ہونے والے مقابلے میں سوئٹرزلینڈ، تائیوان، چین، کروشیا، روس، پولینڈ، سربیا، مصر، قبرص اور فلسطین کے ماہرین نے اپنے مقالے اور سائنسی نظریات پر مشتمل پروگرامات پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :