کاشتکاروں کو گوارے کی فصل کی کاشت فوری شروع کرکے وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 25 مئی 2019 14:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) کاشتکاروں کو گوارے کی فصل کی کاشت فوری شروع کرکے وسط جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ کاشتکار بروقت گوارے کی کاشت مکمل کرلیں تاہم بیج والی فصل کی کاشت یکم جولائی سے شروع کرکے 30جولائی تک بھی مکمل کی جاسکتی ہے ۔ ایک ملاقات کے دورا ن ماہرین زراعت نے بتایاکہ گوارے کی کاشت کیلئے گرم آب وہوا کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو کافی دیر تک برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار گوارے کی منظور شدہ اقسام بی آر 90 اور بی آر 99 کاشت کرکے اچھی فصل حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چارے کیلئے بیج کی شرح 20 سے 25کلوگرام فی ایکڑ جبکہ بیج والی فصل کیلئے شرح 12 سے 15کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔ انہوںنے بتایاکہ چونکہ گوارہ ایک پھلی دار فصل ہے لہٰذااس کو زیادہ کھاد کی ضرورت نہیں ہوتی البتہ اگربوقت کاشت ایک بوری ڈی اے پی اور پھول بنتے وقت آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈال لی جائے تو شاندار فصل حاصل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :