Live Updates

آصف علی کا ٹویٹر پر بیٹی کیلئے جذباتی پیغام

دعا میری ہمت اور طاقت تھی ، تاحیات اسکی یادوں کی مہک اپنی زندگی سے فراموش نہیں کرسکوں گا:کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ مئی 13:59

آصف علی کا ٹویٹر پر بیٹی کیلئے جذباتی پیغام
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2019ء) انگلینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹر آصف علی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ”دعا فاطمہ۔میری بیٹی“ کے عنوان سے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔آصف علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کا آغازاس طرح کیا کہ ہم سب اللہ کے پاس سے آئے ہیں اور واپس وہیں جانا ہے اور میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں میرا اور میری فیملی کا ساتھ دیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں پی سی بی حکام، ٹیم کے کوچنگ سٹاف، ساتھی کھلاڑیوں، امریکن ایمبیسی اسلام آباد، امریکی قونصل جنرل لاہور، شکاگو اور نیویارک میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام ،میو کلینک (امریکی ہسپتال جہاں ان کی بیٹی زیر علاج تھی)کی انتظامیہ ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف سمیت امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دعا فاطمہ کے علاج اور اس کی زندکی بچانے کے لیے بے لوث ہوکر اپنے فرائض انجام دیئے اور دعائیں کیں۔

(جاری ہے)

آصف علی نے پیغام میں اپنی مرحومہ بیٹی دعا فاطمہ کو مقابلہ کرنے والی باہمت بیٹی قراد دیتے ہوئے کہا کہ دعا میری ہمت اور طاقت تھی میں تاحیات اس کی یادوں کی مہک اپنی زندگی سے فراموش نہیں کرسکوں گا۔پیغام کے آخر میں آصف علی نے اپنے تمام پرستار شائقین اور دوست و احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک بار پھر سے اپنی بیٹی کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

کرکٹ ورلڈکپ 2019 سے متعلق تازہ ترین معلومات