چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بلیک میل کرنے والے گروہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

طیبہ اور اس کے شوہر فاروق نے رقم نہ دینے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مئی 2019 14:21

چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بلیک میل کرنے والے گروہ کی ایک اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 مئی 2019ء) : چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بلیک میل کرنے والے گروہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ اس ویڈیو میں طیبہ اور اس کے شوہر فاروق کو ایک شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ طیبہ اور اس کے شوہر نے تھانے میں رقم نہ دینے کے معاملے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو چند ماہ قبل کی ہے۔

طیبہ اور اس کے شوہر فاروق نول نے چنیوٹ کے رہائشی ایک شخص کو اغوا کیا اور اسے مقامی تھانے میں لے جا کر اس کو کافی تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے علاوہ سردار اعظم رشید بھی اس گروہ کا شکار ہو چکے ہیں۔ طیبہ اور اس کے خاوند نے ان سے بھی چوبیس لاکھ روپے لیے تھے، انہوں نے انکشاف کیا کہ طیبہ اور اس کے خاوند نے ایک شخص کو باہر جانے کا جھانسہ دیا اور جب اس نے پیسے نہیں دئے تو اسے چنیوٹ سے اغوا کر کے مقامی تھانے لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی نے ساتھ مل کر کئی افراد کو اسی طرح نہ صرف جھانسہ دیا بلکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈی پی او اور ایس ایچ او تک ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔ جبکہ ان کو مقامی ایم پی ایز کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اعظم رشید نے گذشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کھُل کر بات کی تھی اور طیبہ اور اس کے خاوند فاروق نول سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ یہ انٹرنیشنل مافیا کا حصہ ہیں جو لوگوں کو جھانسہ دے کر ان سے پیسے بٹورتے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل نے طیبہ فاروق نامی خاتون کی چئیرمین نیب کے ساتھ مبینہ ویڈیو اور آڈیو بطور بریکنگ نیوز نشر کی تھی جس پر بعد ازاں معذرت بھی کر لی گئی جبکہ نیب ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کاہا گیا تھا کہ یہ سب چئیرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوشش ہے۔