Live Updates

چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانا چاہیے. حمزہ شہباز

چیئرمین اپنے عہدے سے مستعفی ہوں‘ ان کے خلاف عدالت میں بھی جارہے ہیں. ملک احمد خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 مئی 2019 14:33

چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانا چاہیے. حمزہ شہباز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مئی۔2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانا چاہیے. لاہور کی احتساب عدالت کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکر عوام کو بتائیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نیب احتساب کے نام پر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے.

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور ہم ان کے خلاف ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں.

(جاری ہے)

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کا جنازہ نکال دے گا، موجودہ حکومت نے 9 ماہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے خوفناک قرضہ لیا ہے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، صاف پانی کیس میں نیب کو شہباز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا، نیب تحریک انصاف کا پلاننگ یونٹ ہے، چیئرمین نیب نے کہا حکومت کے خلاف کارروائی کی تو یہ گر جائے گی، کیا چیئرمین نیب اب اس بنیاد پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، چیئرمین نیب اگر ملکی مفاد بیان کریں گے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں.

ملک احمد خان نے کہا کہ نیب قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب نوٹسز لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کررہے ہیں، نیب لوگوں کے گھروں کے محاصرے کر لیتا ہے، جب نیب سے پوچھتے ہیں کن وجوہات کی بنا پر گرفتار کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ دستاویزات خفیہ ہیں، نیب ہمیں گرفتاری کی وجوہات بتانے پر بھی تیار نہیں، کیا نیب ماورائے قانون اور بدمعاش ادارہ ہے.

کیا نیب چاہتا ہے جس کے چاہے گردن پکڑ لے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو‘ نیب قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیئرمین نیب خود سوالنامہ ترتیب دیں. رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ چیئرمین نیب کو اخباری کالم کے مندرجات کی تردید کرنا پڑے گی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، ہم اخبار کے کالم پر ہتک عزت کا کیس فائل کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم چیئرمین نیب کےخلاف لاہور ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں.

ملک احمد خان نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ملکی نظام کا تماشا لگا دیا ہے، چیئرمین وہ ”ملکی مفاد“میں مستعفی نہیں ہوں گے، جس چیئرمین نیب کے خلاف کیس دائر ہوتے ہیں کیا ان کی تعیناتی درست ہے؟ ، چیئرمین نیب متنازع ہو چکے ہیں، اگر وزیر اعظم کو نکالا جا سکتا ہے تو چیئرمین نیب کو کیوں نہیں؟. ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا.

انہوں نے کہا کہ اگر پیسے بھیجے بھی گئے تو بتایا جائے کہ کس کے پیسے بھیجے گئے، کیا صاف پانی کمپنی کے پیسے باہر بھیجے گئے؟ملک احمد خان نے کہا کہ کالم نگار اور چیئرمین نیب کے خلاف کیس فائل کریں گے، نیب کے نوٹسز نے لوگوں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا، نیب کیا کوئی ماورائے قانون ادارہ ہے، کیا نیب والے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں.

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب سے گرفتاری کی وجوہ پر جواب نہیں دیا جاتا، کہا جاتا ہے کہ یہ خفیہ دستاویزات ہیں نہیں بتا سکتے، کس قانون میں اس طرح کسی کو گرفتار کیا جا سکتا ہے‘ ہائی کورٹ میں ویسی ہرزہ سرائی نہیں کر سکتے جس طرح چیئرمین نیب نے کی، چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں. ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نیب کا کہنا ہے کہ جن پر الزام لگیں وہ مناصب جلیلہ پر فائز نہ ہوں، قانون پر کس کی تشریح مانی جائے، عدالت کی یا نیب کی، ایف بی آر کے چھاپوں سے لوگوں نے بینکوں سے پیسے نکال لیے، کاروباری کمیونٹی نے کاروبار ختم کر دیے.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات