Live Updates

بھکر ، ڈیزل سے بھرا ٹینکر سڑک پر الٹ گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 25 مئی 2019 14:56

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) بھکر میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر سڑک پر الٹ گیاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ بھکر میں ایم ایم روڈ پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

الٹنے والے ٹینکر میں 52 ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا، واقعہ کے فوری بعد ریسکیو عملہ اور پولیس ٹینکر الٹنے کے مقام پر پہنچے جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں،متاثرہ سڑک پر ٹریفک اور لوگوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کا سانحہ پیش نہ آسکے جبکہ موقع پر موجود امدادی ٹیموں نے ڈیزل کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ دو سال قبل جون 2017ء میں رمضان المبارک میں پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ ہولناک سانحے میں تبدیل ہو گیا تھا۔ٹینکر سے سڑک اور اطراف کے کھیتوں میں بہنے والے تیل کو جمع کرنے کے لیے مقامی افراد بڑی تعداد میں وہاں پہنچے تھے اور اس دوران آگ لگنے سے 230 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات