اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کیلئے ایوارڈ ملیحہ لودھی نے وصول کرلیا

ایوارڈعالمی امن کیلئے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی

ہفتہ 25 مئی 2019 15:05

اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کیلئے ایوارڈ ملیحہ لودھی ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کیلئے ایوارڈملیحہ لودھی نے وصول کرلیا اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کیلئے ایوارڈ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔

(جاری ہے)

یواین سیکریٹری جنرل نے پیس کیپرز کے عالمی دن پرتقریب میں ایوارڈ دیا، ایوارڈ ہرسال امن مشنز میں شہید فوجی، پولیس، سویلین پیس کیپرزکو دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایوارڈعالمی امن کیلئے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، امن مشنزمیں تعینات پاکستانی دستوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔