معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی لالہ موسیٰ میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر آمد،

اسامہ قمر کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 25 مئی 2019 15:15

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی لالہ موسیٰ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ہفتہ کو لالہ موسیٰ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ سے ان کے بیٹے اسامہ قمر کے انتقال پرتعزیت کے لئے کی رہائش گاہ پر گئیں ۔

(جاری ہے)

جہاں انہوں نے معاون خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات کے ہمراہ قمر زمان کائرہ سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اورگہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹے کی ناگہانی حادثے میں وفات بلا شبہ قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندہ گان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔