Live Updates

چیئرمین نیب کی تعیناتی پر قوم سے معافی مانگوں گا، شاہد خاقان عباسی

چیئرمین نیب کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کی، جو سمجھتا کہ مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا، یہ خام خیالی ہے، عمران خان کی کسی بات کو اہمیت نہیں دیتا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 مئی 2019 15:24

چیئرمین نیب کی تعیناتی پر قوم سے معافی مانگوں گا، شاہد خاقان عباسی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی 2019ء) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی پر قوم سے معافی مانگوں گا، چیئرمین نیب کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کی،جو سمجھتا کہ مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا، یہ خام خیالی ہے،عمران خان کی کسی بات کو اہمیت نہیں دیتا۔ انہوں نے اپنے بیا ن میں کہا کہ بطور وزیر اعظم اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کرکے چیرمین نیب لگایا تھا۔

جاوید اقبال کی بطورچئیرمین نیب تعیناتی کیلئے مجھ پرکوئی دباؤ نہیں تھا۔ جاوید اقبال کا نام مسلم لیگ ن کے مجوزہ3 ناموں میں شامل نہیں تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگروقت نے ثابت کیا کہ چئیرمین نیب کی تعیناتی کا میرا فیصلہ غلط تھا تو قوم سے معذرت کرلوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوسمجھتا ہے مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔

عمران خان بہت کچھ کہتے رہتے ہیں ان کی باتوں کوکسی بات کو اہمیت نہیں دیتا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانا چاہیے۔لاہور کی احتساب عدالت کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکر عوام کو بتائیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نیب احتساب کے نام پر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے. دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور ہم ان کے خلاف ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں. لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کا جنازہ نکال دے گا، موجودہ حکومت نے 9 ماہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے خوفناک قرضہ لیا ہے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، صاف پانی کیس میں نیب کو شہباز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا، نیب تحریک انصاف کا پلاننگ یونٹ ہے، چیئرمین نیب نے کہا حکومت کے خلاف کارروائی کی تو یہ گر جائے گی، کیا چیئرمین نیب اب اس بنیاد پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، چیئرمین نیب اگر ملکی مفاد بیان کریں گے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں. ملک احمد خان نے کہا کہ نیب قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب نوٹسز لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کررہے ہیں، نیب لوگوں کے گھروں کے محاصرے کر لیتا ہے، جب نیب سے پوچھتے ہیں کن وجوہات کی بنا پر گرفتار کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ دستاویزات خفیہ ہیں، نیب ہمیں گرفتاری کی وجوہات بتانے پر بھی تیار نہیں، کیا نیب ماورائے قانون اور بدمعاش ادارہ ہے. کیا نیب چاہتا ہے جس کے چاہے گردن پکڑ لے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو‘ نیب قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیئرمین نیب خود سوالنامہ ترتیب دیں. رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ چیئرمین نیب کو اخباری کالم کے مندرجات کی تردید کرنا پڑے گی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، ہم اخبار کے کالم پر ہتک عزت کا کیس فائل کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم چیئرمین نیب کےخلاف لاہور ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات