Live Updates

عمران کی مبارکباد کے باوجود مودی کی پاکستان سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں،امریکی میڈیا

ہفتہ 25 مئی 2019 15:49

عمران کی مبارکباد کے باوجود مودی کی پاکستان سے متعلق پالیسی میں تبدیلی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے نریندر مودی کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور انہوں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے لیکن مودی کی پاکستان سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ بیشک! پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے نریندر مودی کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور انہوں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے لیکن مودی کی پاکستان سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کو خبردار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات