نوازشریف سے جیل میں معروف شخصیت کی اہم خفیہ ملاقات
جمعرات23 مئی کو ہونے والی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو مریم نوازسے متعلق اہم پیغام پہنچایا گیا
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 مئی 2019 15:35
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات بہت اہم تھی،اور خفیہ تھی۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو مریم نواز کے بیانات اور کیسز سے متعلق بیان دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی جب نوازشریف جیل میں تھے تو اس وقت بھی اسی شخصیت نے ملاقات کی تھی ، جس کے بعد ن لیگ کے بیانیئے میں تبدیلی آئی تھی اور خاموشی بھی رہی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بطور وزیر اعظم اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کرکے چیرمین نیب لگایا تھا۔ جاوید اقبال کا نام مسلم لیگ ن کے مجوزہ3 ناموں میں شامل نہیں تھا۔اگروقت نے ثابت کیا کہ چئیرمین نیب کی تعیناتی کا میرا فیصلہ غلط تھا تو قوم سے معذرت کرلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جوسمجھتا ہے مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ عمران خان بہت کچھ کہتے رہتے ہیں ان کی باتوں کوکسی بات کو اہمیت نہیں دیتا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانا چاہیے۔لاہور کی احتساب عدالت کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکر عوام کو بتائیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نیب احتساب کے نام پر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے. دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور ہم ان کے خلاف ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں. لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کا جنازہ نکال دے گا، موجودہ حکومت نے 9 ماہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے خوفناک قرضہ لیا ہے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، صاف پانی کیس میں نیب کو شہباز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا، نیب تحریک انصاف کا پلاننگ یونٹ ہے، چیئرمین نیب نے کہا حکومت کے خلاف کارروائی کی تو یہ گر جائے گی، کیا چیئرمین نیب اب اس بنیاد پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، چیئرمین نیب اگر ملکی مفاد بیان کریں گے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں. ملک احمد خان نے کہا کہ نیب قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب نوٹسز لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کررہے ہیں، نیب لوگوں کے گھروں کے محاصرے کر لیتا ہے، جب نیب سے پوچھتے ہیں کن وجوہات کی بنا پر گرفتار کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ دستاویزات خفیہ ہیں، نیب ہمیں گرفتاری کی وجوہات بتانے پر بھی تیار نہیں، کیا نیب ماورائے قانون اور بدمعاش ادارہ ہے۔ کیا نیب چاہتا ہے جس کے چاہے گردن پکڑ لے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو، نیب قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیئرمین نیب خود سوالنامہ ترتیب دیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، ہم اخبار کے کالم پران کیخلاف ہتک عزت کا کیس فائل کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.