ڈیرہ اسماعیل خان، پی سی ڈی اے کی درخواست، رضاکارانہ بند ہونے والے میڈیکل سٹور مالکان کو مہلت مل گئی

ہفتہ 25 مئی 2019 15:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پی سی ڈی اے کی درخواست رضاکارانہ بند ہونے والے میڈیکل سٹور مالکان کو مہلت مل گئی، چیف ڈرگ انسپکٹر ڈیرہ ارونگزیب خان کے چھاپوں کے دوران ڈرگ لائسنس ایکسپائر ہونے کی بنا پر جناح میڈیکل کمپلیکس میں رضاکارانہ بند ہونے میڈیکل سٹور مالکان کو 10 جون تک دکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی۔

چیف ڈرگ انسپکٹر ڈیرہ کی جانب سے چند روز قبل ہسپتال روڈ اور جناح میڈیکل کمپلیکس میں چھاپے مارے گئے اور ایکسپائر ڈرگ لائسنس ہونے پر متعدد دوافروشوں کی دکانیں رضاکارانہ طور پر ڈرگ لائسنس کی تجدید کرانے تک بند کرادی گئیں تاہم پی سی ڈی اے ڈیرہ کے وفد نے چیف ڈرگ انسپکٹر ڈیرہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران ان سے چند روز کی مہلت طلب کی اور دس جون تک تمام دوافروشوں کے ڈرگ لائسنس بنوانے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

پی سی ڈی اے ڈیرہ کی درخواست پر چیف ڈرگ انسپکٹر ڈیرہ نے جناح میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگرمقامات پرواقع میڈیکل سٹور مالکان کو دس جون تک مہلت دیتے ہوئے انہیں دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس پر جناح میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل سٹور مالکان نے ڈرگ انسپکٹر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ وہ ڈرگ رولز کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے وقت مقررہ کے اندر اپنے ڈرگ لائسنس کی تجدید کروانے کے علاوہ ڈرگ رولز کے تحت دکانوں کے آگے شیشے بھی لگوالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :