قومی احتساب بیورو نے چیئرمین نیب سمیت متعدد افرادکو بلیک میل کرنے والے گروہ کیخلاف ریفرنس فائل کر دیا

ہفتہ 25 مئی 2019 16:00

قومی احتساب بیورو نے چیئرمین نیب سمیت متعدد افرادکو بلیک میل کرنے والے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سمیت متعدد افرادکو بلیک میل کرنے والے گروہ کیخلاف ریفرنس فائل کر دیا۔لاہور کی احتساب عدالت نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون کو طلب کرلیا۔یہ ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے نوٹس جاری کرتے ہوئی ملزمان اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا جبکہ عدالت نے فاروق نول اور طیبہ گل کو بھی 17 جون کے لیے نوٹسس جاری کر دیئے۔ ریفرنس کے متن کے مطابق ملزمان کیخلاف 36 گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کروائے۔ریفرنس کے مطابق طیبہ گل اور فاروق نول کیخلاف نیب کو 6 شکایات موصول ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :