ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری،عید کے دن ریلوے میں سفر کرنے والوں کے لیے آدھے ٹکٹ کا اعلان
اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے کیا گیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مئی 2019 15:50
(جاری ہے)
شیخ رشید نے کہا کہ 8 ہزار نوکریاں اور ہمارے پاس 12 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔ کوئی ایک نوکری بھی بغیر میرٹ کے نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے نیب میں ان کے خلاف کوئی ریفرنس نہ آئے، آڈیو ویڈیو کو چھوڑیں ان کرپٹ عناصر کی چیزیں دیکھیں۔ ان کا ماضی دیکھ لیں جب بھی پھنستے ہیں اداروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو خود این آر او کے لیے بھیک مانگتے دیکھا ہے۔ مہنگائی کے سب سے بڑے ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہے۔ آصف زرداری اور شہباز شریف یہ سب ایک ہیں۔ زرداری چاہتے ہیں شہباز شریف کی طرح وہ بھی ملک سے بھاگ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں اچھے لوگ بھی ہیں لیکن جرأت نہیں الگ پارٹی بنالیں۔ قمر الزماں کائرہ، لطیف کھوسہ اور کئی اچھے لوگ بھی ان لوگوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی الیکش کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مودی نے بہت پہلے کہا تھا سیکولر ازم کا دور گیا اب پرو ہندو بھارت بنے گا، 2020ء دنیا میں مشکلات کا سال ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلمانوں کو سیٹ دی نہ ہی ووٹ مانگے۔ عالمی سطح پر بہت تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں۔ الیکشن الیکشن کہنا آسان ہے، الیکشن میں ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.