سری لنکن بلے باز اویشکا فرننڈو جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں انجری کا شکار

ہفتہ 25 مئی 2019 16:12

کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) سری لنکن بلے باز اویشکا فرننڈو جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ وارم اپ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ورلڈ کپ اپ میچ میں شکست کے ساتھ ساتھ سری لنکن ٹیم کو بلے باز اویشکا فرننڈو کی انجری کا بھی سامنا کرنا پڑا، وہ پروٹیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ڈاکٹرز ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں، انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اسلئے ہمیں امید ہے کہ وہ میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :