Live Updates

وزیراعظم کا سٹی تھانہ تلہ گنگ کا اچانک دورہ، انتظامہ لاعلم رہی

حوالات میں بند افراد سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے، قیدیوں کا روزنامچہ اورحاضری رجسٹرڈ بھی چیک کیا، تھانے میں بڑی تعداد میں موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں کیوں کھڑی ہیں؟ وزیراعظم کا استفسار، یہ وہ ہیں جن کی قسطیں ادا نہیں کی گئیں۔ ایس ایچ او کا جواب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 مئی 2019 16:21

وزیراعظم کا سٹی تھانہ تلہ گنگ کا اچانک دورہ، انتظامہ لاعلم رہی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے عوامی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے براہ راست خود دورے شروع کردیے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے آج تلہ گنگ سٹی تھانے کا اچانک دورہ کیا،وزیراعظم نے حوالات میں بند افراد سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے، وزیراعظم نے تھانے میں حاضری رجسٹرڈ چیک کیا اور تھانے میں کھڑی بڑی تعداد میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے متعلق بھی دریافت کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے خود نگرانی شروع کردی۔ انہوں نے آج سرگودھا کا دورہ کیا۔ جہاں وزیراعظم نے ہسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو ہسپتال میں دیکھ کر لوگوں نے ان کے حق میں خیر مقدمی نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہسپتال کی مرکزی ایمرجنسی کے علاوہ بچوں کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا۔

مریضو ں کے لواحقین کا وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز موجود نہیں۔ وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کوصحت و علاج کی بہتر سہولیات کیلئے ضروری ہدایات بھی دیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ہسپتالوں، اسکولوں، تھانوں، پناہ گاہوں، ترقیاتی منصوبوں کے اچانک دورے کرینگے۔ وزیراعظم مختلف شہروں میں عوام سے ملیں گے اورسہولتوں کا جائزہ لیں گے۔

اس موقع پرسینٹر فیصل اور مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم عمران خان سرگودھا کے بعد خوشاب بھی گئے جہاں وزیراعظم نے عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔ تاہم بعد میں وزیراعظم عمران خان نے آج تلہ گنگ سٹی تھانے کا اچانک دورہ کیا، وزیراعظم نے حوالات میں بند افراد سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے۔ وزیراعظم نے روزنامچہ چیک کیا اور حوالات میں بند افراد سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ان سے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے ؟ کس جرم میں لایا گیا؟ وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسرسے پوچھا کہ تھانے میں اتنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کیوں کھڑی ہیں؟ جس پرایس ایچ او نے کہا کہ موٹرسائیکلوں کی قسطیں ادا نہیں کی گئیں یہ وہ موٹرسائیکلیں ہیں۔ عمران خان نے بغیر پروٹوکول مختلف مقامات کے دورے کیے۔ وزیراعظم کے دورے سے انتظامیہ بھی لاعلم رہی۔ تھانے کے بعد وزیراعظم نے سٹی ہسپتال تلہ گنگ کا بھی اچانک دورہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات