Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیاہے، انصر مجید خان

ہفتہ 25 مئی 2019 16:40

وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیاہے، ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا، ان کے ویژن کی تکمیل ملک و قوم کو درپیش بحرانوں کا خاتمہ کرئے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی جان و مال اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی و انقلابی اقدامات فروغ دے رہے ہیں، عوام کو انصاف کی حقیقی و فوری فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئین کی بالا دستی کے لئے وکلاء کا اہم کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے سرگودھا کے وکلاء پر مشتمل وفد کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں کیوں کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں تساہل برتنے والے افسروںسے باز پرس ہوگی اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر انصر مجید خان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے وکلاء برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں، آئین کی بالادستی کے لئے وکلاء نے نمایاں کردار ادا کیا، وکلاء نے ملک میں آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے بے مثال جدوجہد کی اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات