مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

ہفتہ 25 مئی 2019 16:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی ۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق بھارتی فوج کی 22انجینئرنگ رجمنٹ کے اہلکار 22سالہ بٹینی تیروپتی رائونے ضلع کے علاقے ہامرے پٹن میں واقع اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کشی کی۔

(جاری ہے)

خود کشی کے اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 426 ہوگئی۔