سری لنکا اور پاکستان کی انڈر 19 ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

ہفتہ 25 مئی 2019 17:32

سری لنکا اور پاکستان کی انڈر 19 ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں (کل)آمنے سامنے ..
ہمبنٹوٹا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) سری لنکا اور پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل)اتوار کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئندہ برس شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی طور پر سیریز 6 مئی سے 20 مئی تک کھیلی جانی تھی تاہم گزشتہ ماہ سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور پاکستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 28 مئی، تیسرا میچ 31 مئی، چوتھا میچ2 جون جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائینگے۔ واضح رہے کہ دورہ سری لنکا ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہو گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف 19 جون سے 7 جولائی تک سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔