سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا آغاز(کل)ہو گا، نڈال مینز اور ہالپ ویمنز سنگلز میں اعزاز کا دفاع کریں گی

ہفتہ 25 مئی 2019 17:32

سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا آغاز(کل)ہو گا، نڈال ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا آغاز (کل) اتوار سے ہو گا۔ رافیل نڈال مینز اور سیمونا ہالپ ویمنز سنگلز ایونٹس میں اپنے اپنے اعزازات کا دفاع کریں گے۔ 9 جون تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال مینز سنگلز میں اعزاز کا دفاع کریں گے، نڈال کو کلے کورٹ کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ریکارڈ 11 مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹلز جیتنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے، انہوں نے مجموعی طور پر 17 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیت رکھے ہیں اور اس بار بھی انہیں ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، نڈال جرمن کھلاڑی یانک ہانف مان کے خلاف پہلے رائونڈ میچ سے ٹائٹل دفاع مہم کا آغاز کریں گے۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز ایونٹ میں رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :