Live Updates

حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شہریوں کو پانی کی بوند بوند کے لئے ترسا دیا ،خرم شیر زمان

ہفتہ 25 مئی 2019 17:44

حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شہریوں کو پانی کی بوند ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شہریوں کو پانی کی بوند بوند کے لئے ترسا دیا ہے، ماہ صیام میں ایک طرف بڑھتی ہوئی گرمی سے عوام پریشان ہیں تو دوسری طرف شہر میں پانی کی قلت اور غیر منصفانہ تقسیم سے عوام شدید غصے کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ حکومت سندھ کی ملی بھگت سے واٹر بورڈ میں کرپشن عروج پر ہے، پانی کے غیر قانونی کنکشن اپنے من پسند لوگوں کو دے کر لاکھوں روپے وصول کیئے جا رہے ہیں، حکومت سندھ کی کرپشن اور نا اہلی کی وجہ سے سندھ کا ہر ادارہ تباہی کا شکار ہے جس ادارے کی طرف دیکھا جائے وہ کرپشن کی نظر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری آج پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں انکا کوئی پرسان حال نہیں۔ خرم شیر زمان نے نیب سے مطالبہ کیا کہ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا مکمل آڈٹ کروایا جائے تاکہ واٹر بورڈ کے افسران اور حکومت سندھ کی کرپشن بے نقاب ہو سکے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات