اٹک، بہو کو آگ لگانے والی ساس اور نند گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2019 17:46

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزا ندیم بخاری کی ہدایات پرتھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے ملزمہ خد یجہ بی بی اور سلیم بی بی کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک نے تھانہ صدر اٹک کی حدود میں موضع ٹھیکریاں میں ملزمہ خدیجہ بی بی(ساس) اور ملزمہ سلیم بی بی(نند) جنہوں نے باہمی صلاح مشورے سے مسماة نسرین بی بی(بہو) کو تیل چھڑک کر آگ لگادی کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :