نصیرآباد، ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

ہفتہ 25 مئی 2019 17:46

نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) جعفرآباد کے علاقے شاہی چوکی کے قریب ٹریفک حادثہ موٹرسائیکل سوار ایک شخص موقع پرجاں بحق ایک شدید زخمی پولیس نے لاش اورزخمی کوڈیرہ اللہ یارہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

افسوسناک واقع شاہی چوکی ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں پرتیزرفتارٹرک کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جس کی شناخت امداد اللہ لہڑی کے نام سے کی گئی، موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص مرلابخش شدیدزخمی ہوگیا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا۔

واقع کے فوری بعدحدودکی پولیس نے جائے حادثات پرپہنچ کرلاش اورزخمی شخص کوڈیرہ اللہ یارہسپتال منتقل کردیاجہاں پرضروری کارروائی کے بعدلاش کوورثاء کے حوالے کردیاگیااورزخمی شخص کوشدیدتشویشناک حالت میں لاڑ کانہ ریفرکردیاگیا جو زخموں کی تاب نہیں لاتے ہوئے جان بق ہوگیا، پولیس نے ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر ڈرائیورکوگرفتارکرلیاہے پولیس مزیدتفتیش کررہی ہے۔