Live Updates

ساہیوال، پی ٹی آئی کی حکومت میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل ہوںگے، رانا آفتاب احمد خان

ہفتہ 25 مئی 2019 17:47

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف ساہیوال کے ضلعی صدر رانا آفتاب احمد خان اورضلعی سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں نویدا سلم نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل ہوںگے ۔ سرکاری افسران عوام کے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کریںگے۔ وہ یہاں گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات پیر صمصام علی بخاری کے دورہ ساہیوال کے موقع پر اخبار نویسوںسے گفتگوکررہے تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مختلف محکموں اور اداروںکا دورہ کرکے عوامی مسائل سنے اور انہیں موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے رمضان بازار میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے چیمبر آف کامرس کے وفد سے بھی ملاقات کی اور انہیں مسائل حل کرنے کایقین دہانی کرائی۔ انہوںنے تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنوںسے بھی ملاقات کے دوران انہیں یقین دلایا کہ انہیں کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گاکیونکہ کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوںنے فروٹ یونین کے نمائندوںسے ملاقات کے دوران ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات