میپکوٹاسک فورسز نے 108بجلی چورپکڑلئے،33لاکھ روپے جرمانہ عائد

ہفتہ 25 مئی 2019 18:16

ملتان ۔25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں108بجلی چورپکڑلئے ۔ایک لاکھ82ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر33لاکھ روپے جرمانہ عائد ۔8بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپرڈ، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

24مئی 2019؁ء کو ملتان میں23گھریلواور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو51912یونٹس چوری کرنے پر1135583روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں22 گھریلوصارفین کو30101 یونٹس چوری کرنے پر378997روپے جرمانہ اور5 ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں12گھریلو صارفین کو16462یونٹس چوری کرنے پر264607روپے جرمانہ ، بہاولپور میں4گھریلواور کمرشل صارفین کو5836یونٹس چوری کرنے پر114060 روپے جرمانہ اوردو مقدمات درج،ساہیوال میں5گھریلوصارفین کو10210یونٹس چوری کرنے پر206000 روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں7 گھریلوصارفین کو9426یونٹس چوری کرنے پر125500روپے جرمانہ عائد، مظفر گڑھ میں23گھریلو صارفین کو40954یونٹس چوری کرنے پر753244 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں4 گھریلو صارفین کو 10191 یونٹس چوری کرنے پر176215روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج جبکہ خانیوال میں8 گھریلو اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو7133یونٹس چوری کرنے پر149490روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔