ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسری بار کمی

سونا مزید 700روپے سستا ہو گیا، رواں ہفتے میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 1600روپے فی تولہ کمی ہوئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 25 مئی 2019 18:14

ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسری بار کمی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہترین۔25مئی2019ء) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسری بار کمی ہو گئی ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی آنے اور ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کی وکی وجہ سے سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔ ملکی معیشت پر چھائے ہوئے غیر یقینی کے بادل چھٹنے کے بعد سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ ئی ہے۔ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی دیکھی گئی ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مستحکم ہونے اور ملک میں معیشت پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے ختم ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں مسلسل تنزلی دیکھی گئی ہے۔ ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 69700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جیولرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں ایک ہفتے کے دوران 3بار کمی ہوئی ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے گر گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ کے اوپر جانے اور روپے کی قیمت میں بہتری کی وجہ سے سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 400 روپے کمی واقع ہوئی تھی اوراب ایک تولہ سونا 70 ہزار 900 روپے کا ہوگی تھا۔ اس سے پہلے بدھ کے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کمی کے بعد سونا 71300روپے تولہ ہو گیا تھا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 686روپے کمی ہوئی تھی اور 10گرام سونا 61128روپے کا ہو گیا تھا۔

اب سونے کی قیمت میں مزید 700روپے فی تولہ کمی ہو گئی ہے اور سونا 69700 روپے فی تولی ہو گیا ہے۔ سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ سٹاک مارکیٹ کا بحال ہونا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں بدھ اور جمعرات کے دوران 2 دن میں پوائنٹس میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے پہلے ایک ساتھ اتنا بڑا اضافہ اپریل 2009 میں ہوا تھا جب ایک ہی دن مین سٹاک مارکیٹ میں 8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا اختتام گزشتہ 5 روز سےمسلسل مثبت ہورہا ہے اور 5 دنوں میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 389 ارب روپے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :