لاہور بورڈ مقامی تعطیل کے باوجودکل کھلا رہے گا،طلبہ کو امتحانی سنٹر میں آدھا گھنٹہ پہلے پہنچنے کی ہدایت

ہفتہ 25 مئی 2019 18:17

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ 27 مئی بروز پیر مقامی تعطیل کے باوجود تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ2019ء کے پیشِ نظر حسبِ معمول کُھلا رہے گا اور انگلش لازمی(پارٹ ون) کا پرچہ کل27مئی بروز پیر معمول کے مطابق ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے مزید کہا کہ طالب علم مقررہ امتحانی وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز پہنچ جائیں تاکہ اُنہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :