خانیوال، عید کے لیے تیار ہونے والی دیسی زہریلی شراب کی بھٹی پر پولیس کا چھاپہ، 2 سو لیٹر شراب 5 سو لیٹر لہن برآمد

ہفتہ 25 مئی 2019 18:57

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) عید کے لیے تیار ہونے والی دیسی زہریلی شراب کی بھٹی پر پولیس کا چھاپہ ملزم کے قبضہ سے 2 سو لیٹر شراب 5 سو لیٹر لہن برآمد، مزید تفتیش جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ایس ایچ او کچا کھوہ حسن آفتاب کیانی اور سی آئی اے سٹاف کے ہمراہ 34 آر میں دیسی زہریلی شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر ملزم کے قبضہ سے سامان اور بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کر لی تفتیش کے دوران ملزم سجاد نے کہا کہ یہ شراب عید کے لیے بڑے پیمانے پر تیار کی جار ہی تھی ۔

جو کہ عید الفطر پر نواحی علاقہ میں سپلائی کی جانی تھی ایس ایچ او نے سی آئی اے کے ہمراہ بروقت کاروائی سے علاقہ شراب کی سپلائی سے بچ گیا حسن آفتاب کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کچا کھوہ کی حدود میں شراب فروشوں کا خاتمہ کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔ اہل علاقہ سیاسی وسماجی حلقوں نے حسن آفتاب کیانی کو خراج تحسین پیش کیا۔