پاکستان نے ایران امریکہ جنگ کی صورت میں غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان خطے میں کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، ہم ’بقاء برائے امن‘ کے اصول پر کاربند ہیں، گورنرپنجاب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 25 مئی 2019 18:57

پاکستان نے ایران امریکہ جنگ کی صورت میں غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہترین۔25مئی2019ء) گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ خطے میں کسی بھی جنگ کی صورت میں پاکستان اس کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ،امریکہ ایران جنگ کی صورت میں غیر جانبدار رہے گا۔ گورنر پنجاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’پاکستان خطے میں کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ ہم امریکہ اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

جنگوں نے اس خطے کو بھوک، افلاس، اموات اور تہذیب کی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ہم "بقاء برائے امن" کے اصول پر کاربند ہیں‘۔
واضح رہے کہ جوہری پھیلاؤ ے کے معاہدے سے امریکی انخلاء کے بعد سے امریکہ اور ایران کے درمیان حالات شدید کشیدہ ہیں جس کے بعد امریکہ نے ایرانی سمندری سرحد کے نزدیک اپنا بحری بیڑا تعینات کر دیا ہے اور تب سے امریکہ اور ایران کے درمیان سرد جنگ حدت اختیار کرتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ نے ایران کو تجارتی پابندیاں لگا دی ہیں جس کے بعد ایران نے دنیا کی 40 فیصد تجارت کی گزرگاہ ’ہرموز‘ بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایران نے بھی اپنی فوجی نقل و حرکت تیز کر دی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حوالے سے کہا تھا کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔

ایران سے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے لیکن اب ہم وعدہ نہ نبھانے والوں سےمذاکرات نہیں کریں گے اور نہ ہی ایرانی عوام جھکیں گے جبکہ تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے کا ذریعہ دھمکی دینا نہیں بلکہ دوسروں کا احترام کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد 23تاریخ کو ایرانی وزیر خارجہ ہنگامی دورہ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ہنگامی دورہ پاکستان کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے۔ تاہم اب پاکستان کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ خطے میں کسی بھی جنگ کی صورت میں پاکستان اس کا حصہ نہیں بنے گا۔