Live Updates

سرفراز احمد نے قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کا تسلسل جاری رہنے پر ورلڈکپ میں ناکامی کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسی طرح ہارتے رہے تو ٹورنامنٹ جیتنا مشکل ہوجائے گا، قومی ٹیم کے کپتان افغانستان کے ہاتھوں وارم اپ میچ اور مسلسل 11 میچوں میں شکست کے بعد مایوسی کا شکار ہوگئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ مئی 20:27

سرفراز احمد نے قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کا تسلسل جاری رہنے پر ورلڈکپ ..
برسٹل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2019ء) سرفراز احمد نے قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کا تسلسل جاری رہنے پر ورلڈکپ میں ناکامی کا خدشہ ظاہر کر دیا، اسی طرح ہارتے رہے تو ٹورنامنٹ جیتنا مشکل ہوجائے گا، قومی ٹیم کے کپتان افغانستان کے ہاتھوں وارم اپ میچ اور مسلسل 11 میچوں میں شکست کے بعد مایوسی کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد افغانستان کے ہاتھوں وارم اپ میچ اور مسلسل 11 میچوں میں شکست کے بعد مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ہم اسی طرح ہارتے رہے تو ورلڈکپ جیتنا جیتنا مشکل ہوجائے گا۔افغانستان سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم اتنے رنز نہیں بنا سکے جو میچ جیتنے کے لیے ضروری تھے اس میچ میں فتح کے لیے اسکور بورڈ پر 15 سے 20 رنز کم تھے ہمارا باؤلنگ آغاز بھی اچھا نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے، میں اپنے لڑکوں کو کہوں گاکہ وہ خود کو مضبوط کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کوچنگ اسٹاف کے ساتھ بھی بہت محنت کر رہے ہیں بہت جلد بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ڈریسنگ روم میں ٹیم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ڈگ آؤٹ اچھا ہے تاہم ہمیں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیئے۔ ہمارے بلے باز اچھی فارم میں ہیں تاہم ہم 20 رنز کم بنا سکے۔ لیکن ہمیں اپنی بالنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے اہم ترین بلے باز ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وہاب ریاض کو اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ اس کے پاس رفتار ہے اور وہ ریورس سوئنگ کراتا ہے اس نے اچھی بالنگ کرائی۔ دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ وارم اپ میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ گرین شرٹس کو اس سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے پاکستانی شائقین کو سخت مایوسی ہوئی ہے، پاکستانی ٹیم کافی عرصے سے شکستوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے اور ورلڈ کپ سے قبل اس کے پاس آج اتوار کو بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ جیت کر دوبارہ فتوحات کے سفر پر گامزن ہونے کا آخری موقع ہے۔

گرین شرٹس میگا ایونٹ میں 31 مئی کو کالی آندھی کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019 سے متعلق تازہ ترین معلومات