سعودی عرب ٹریفک حادثہ: 3پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق تعلق اوکاڑہ سے ہے

ہفتہ مئی 21:00

سعودی عرب ٹریفک حادثہ: 3پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق تعلق اوکاڑہ سے ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 3پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے ،جاں بحق افراد کا تعلق اوکاڑہ سے ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 3پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے ،جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے ،حادثے میں کار ڈرائیور اور ایک مسافر بھی زخمی ہوا،جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔