Live Updates

سندھ میں نئے انتطامی یونٹ کیلئے طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں، فاروق ستار

انتطامی یونٹ سے کسی بھی سندھی بھائی کی حق تلفی نہیں ہوگی،پاکستان کے بہتر مفاد میں انتطامی یونٹ بنانا ناگزیر ہے ، سابق کنوینر ایم کیو ایم کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 25 مئی 2019 21:11

سندھ میں نئے انتطامی یونٹ کیلئے طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم سندھ میں نئے انتطامی یونٹ کیلئے طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اتوار کو تنظیم بحالی اور میری جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے، آفاق احمد اور مصطفی کمال کو بھی دعوت دی ہے، میری خواہش ہے کہ جنہیں مدعو کیا ہے وہ ضرور تشریف لائیں،نا مجھے پی ایس پی اور نا ہی نام نہاد ایم کیو ایم پاکستان والوں نے افطار پارٹی میں دعوت دی، میں اس چیز کا گلہ نہیں کررہا کہ مجھے کیوں نہیں بلایا، میں نے خالد مقبول صدیقی کو بھی افطار پارٹی میں دعوت دی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کام سیاست اور میرا امن کا پیغام پہنچانا ہے، پاکستان کے بہتر مفاد میں انتطامی یونٹ بنانا ناگزیر ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی سندھ صوبہ نہ بنانے کا شہریوں کو ٹکہ سا جواب دیا ہے، عمران خان کا یہ جواب ایم کیو ایم پاکستان کو منظور ہو سکتا ہے لیکن ہمیں نہیں، اگر جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد منظور ہو سکتی ہے تو سندھ میں انتطامی یونٹ پر بات کیوں نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

ہم ملک میں اور سندھ میں نئے انتطامی یونٹ کیلئے طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم معاملات افہام و تفہیم سے سلجھانا چاہتے ہیں، انتطامی یونٹ سے کسی بھی سندھی بھائی کی حق تلفی نہیں ہوگی، اگر میری بات سے سندھی اور کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات